• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 178183

    عنوان: اگر والد کسی کے ساتھ غلط کرے یا حرام کمائے تو اولاد کیا کرے

    سوال: اگر باپ کسی کے ساتھ غلط کرے ،حسد کرے اور حرام کما رہے ہوں تو اولاد کو کیا کرنا چاہئے؟

    جواب نمبر: 178183

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:860-641/sn=9/1441

    والد صاحب کیا غلط کرتے ہیں اور کس کے ساتھ کرتے ہیں ؟ اس کی تفصیل لکھنی چاہیے تھی، بہر حال اولاد کو چاہیے کہ والد کا احترام ملحوظ ر کھتے ہوئے انھیں سمجھائے ، اگر خود نہ سمجھا سکے تو والدہ یا علاقے کے کسی بااثر شخص کے توسط سے سمجھائے ۔ اگر والد حرام کماتے ہیں تو بھی اولاد کا فریضہ انھیں سمجھانا ہی ہے، اگروالد ناجائز کمائی (مثلا سود اور جوا وغیرہ کی رقم) سے گھر کا خرچ پورا کرتے ہوں تو اولاد بالخصوص بیٹوں کو چاہیے کہ اپنے لیے جائز کمائی کی فکرکریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند