• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 178070

    عنوان: خواب میں زنا کی کوشش

    سوال: میں نے ایک خواب میں اپنی تایا کی بیٹی جو کہ شادی شدہ ہے اس کو اپنے ساتھ ایک کمرے میں دیکھا جہاں اس کو دیکھ کر میری نیت بھی خراب ہو رہی ہے مگر میں ڈر کی وجی سے کچھ نہیں کر رہا اور اس کا بھی دل کر رہا ہے زنا کے لئے وہ میرے پاس آ کر اپنے پیٹ سے قمیض ہٹاتی ہے اور تھوڑی سی شلوار بھی نیچے کر دیتی ہے بھی سب کچھ ڈھانپ کر میرے ساتھ لیٹ جاتی ہے میں بہت بہک رہا ہوتا ہوں کہ اتنے میں میری امی اور مامی وہاں آ جاتی ہیں۔

    جواب نمبر: 178070

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:838-621/sn=9/1441

    اپنا احتسا کریں،آپ کسی گناہ میں تو مبتلی نہیں ہیں، اگر ایسا محسوس ہو تو فورا ً توبہ واستغفار کرکے اس سے باز آجائیں نیز آئندہ احکامِ شریعت پر سختی کے ساتھ عمل کریں ، نامحرم خواتین رشتے داروں ، (مثلا:چچازاد، مامو زاد ، خالہ زا بہنوں ، ممانی، چچی ، بھابھی ، رشتے کی پھوپھیوں اور خالاؤں وغیرہ)کے سامنے آنے اوران سے ہنسی مذاق وغیرہ سے کلی احتراز کریں ۔

    نوٹ: خواب میں اس طرح کی باتیں دیکھنا شیطانی اثر سے ہے، لیکن خواب دیکھنے والے کی کوئی گرفت نہیں ہے، کیونکہ خواب میں انسان مکلف نہیں ہوتا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند