• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 177437

    عنوان: خواب میں پاخانہ کرتے دیکھنا

    سوال: میں اکثر اپنے آپ کو خواب میں پاخانہ کرتے دیکھتاہوں ، کبھی بیت الخلا میں اور کبھی کھلی جگہ میں اور کبھی دیکھتا ہوں کہ میں پاخانہ کررہا ہوں اور میرے پاس کوئی شخص موجود ہے۔ براہ کرم، تعبیر بتائیں اور رہنمائی فرمائیں۔ جزاک اللہ خیرا

    جواب نمبر: 17743701-Sep-2020 : تاریخ اشاعت

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 745-555/SN=08/1441

    اپنے احوال پر غور کریں، آپ کسی گناہ میں تو مبتلا نہیں ہیں، اگر ہیں تو اس سے بچیں اور احکام شرعیہ پر سختی سے عمل کریں، خواب میں ارتکاب گناہ کی طرف اشارہ معلوم ہوتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند