• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 177295

    عنوان: خواب میں فوت شدہ افراد کو دیکھنا

    سوال: میری پھوپھی نے میری مرحومہ امی کو خواب میں دیکھا ۔ ان کے ہاتھ میں تسبیح تھی اور کچھ پڑھ رہی تھی میری پھوپھی نے ان سے پوچھا کہ کیا پڑھ رہی ہوں تو انھوں نے جواب میں کہا کہ میں اپنے فلاں بیٹے(میرا نام لے کرکہا) کے لیے "یا حی یا قیوم کا وظیفہ پڑھ رہی ہوں تا کہ وہ کامیاب ہوجائے ۔براہ کرم اس خواب کی تعبیر کیا ہے؟

    جواب نمبر: 177295

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 641-524/D=08/1441

    مرحومہ کی طرف سے آپ کو تلقین ہے کہ یَا حَيُّ یَا قَیُّوْمُ الخ کا وظیفہ پڑھا کریں، ان شاء اللہ اس سے کامیابی حاصل ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند