• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 177232

    عنوان: کیا نفس اللہ کا دُشمن ہے؟

    سوال: جناب والا ایک حدیث قدسی کے بارے معلوم ہوا ہے جس میں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ میں نے نفس کی شکل میں اپنا بدترین دُشمن پیدا کیا۔ میں نے بہت ڈھونڈا لیکن کوئی حوالہ نہیں مل سکا ۔برائے مہربانی مجھے بتائیے کہ کیا واقعی ایسی کوئی حدیث مبارکہ موجود ہے؟ شکرگزار ہوں۔

    جواب نمبر: 17723201-Sep-2020 : تاریخ اشاعت

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 578-445/SN=06/1441

    ہماری نظر سے بھی اس طرح کی کوئی حدیث نہیں گزری اور نہ اِس وقت تلاش کرنے پر ملی، آپ نے جس کسی سے یہ حدیث سنی ہے، اس سے اس کا ”عربی متن“ معلوم کرکے ارسال کریں تو مزید غور کیا جا سکتا ہے؛ البتہ بیہقی میں ان الفاظ کے ساتھ ”نفس“ سے متعلق ایک حدیث وارد ہوئی ہے ”اعدی أعدائک نفسک التي بین جنبیک “ ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند