• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 177229

    عنوان: میرے دوست کے خواب میں آئے اور ان سے کہا بیٹا میں تمہیں ایک بات بتاؤں...

    سوال: میرا سوال ہے ۔میرے ایک دوست ہیں ان کے والد کافی وقت پہلے انتقال کرگئے ہیں ابھی کچھ دن قبل وہ میرے دوست کے خواب میں آئے اور ان سے کہا بیٹا میں تمہیں ایک بات بتاؤں اور پھر کہا درود شریف پڑھا کرو اور وہاں ایک کتاب رکھی ہوئی تھی اس کی طرف اشارہ کرکے کہنے لگے یہ کتاب مجھے دیدو اتنے میں ان کی نیند کھل گئی آپ حضرات سے درخواست ہے کہ رہنمائی فرمائیں اس خواب کے بارے میں ۔ جزاکم اللہ خیرا

    جواب نمبر: 17722901-Sep-2020 : تاریخ اشاعت

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 706-489/SN=07/1441

    ماشاء اللہ اچھا خواب ہے، اپنے دوست سے کہہ دیں کہ وہ درود کی کثرت کرے، اپنی زندگی میں نبی علیہ الصلاة والسلام کی سنتوں کو زندہ کرے اور دینی علوم حاصل کرنے کی طرف توجہ دے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند