• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 177207

    عنوان: خواب میں خود كو خوب صورت چراگاہ میں دیكھنا

    سوال: خواب : ہم ایک خوبصورت چراہگاہ میں ہے جہاں مختلف جانور ہیں تبھی ایک جانب سے کچھ بزرگ صفت نوجوان ہمارے پاس آئے اور بھت ہی خلوص اور خوشدلی سے ہم سے مصافحہ اور معانقہ کیا اور خیریت دریافت کررہے ہیں۔ براہِ کرم اس خواب کی تعبیر جلد از جلد عنایت فرمائیے۔

    جواب نمبر: 177207

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 698-502/SN=07/1441

    ماشاء اللہ اچھا خواب ہے، اس میں نیکی اور نیک لوگوں سے ملاقات کی طرف اشارہ معلوم ہوتا ہے، بس آپ پرہیزگاری اور نیکی کا راستہ اختیار کریں، نیز صالح اور پاکباز لوگوں کی صحبت اختیار کرنے کی کوشش کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند