• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 176412

    عنوان: میں نے ایک ہفتے کے اندر یہ دو خواب دیکھے

    سوال: میں نے ایک ہفتے کے اندر یہ دو خواب دیکھے : پہلا خواب: میں نے دیکھا کہ میرا قیام مدینہ منورہ میں ہے ظہر کا وقت ہے ۔ یہ یاد نہیں کہ نماز ہونی ہے یا ہو چکی ہے ۔ دیکھتا ہوں کہ گنبد خضرا میرے سامنے ہے اور میں درود ابراہیمی کے ساتھ یہ دعا پڑھتا ہوں کہ "یاحئی یاقیوم برحمتک استغیث" میرے ساتھ چار پانچ افراد اور بھی بیٹھے ہوتے ہیں کہ اتنے میں ایک شخص آکر ہم سب پر پستول تان لیتا ہے اور کہتا ہے کہ "تم میں سے جو سچا ہو گا، بس وہی بچ جائے گا" اور پھر وہ ہم سب پر شاید باری باری گولی چلاتا ہے ۔ مگر مجھے اللہ کے فضل سے ایک خراش تک نہیں آتی ۔ اس کے بعد منظر بدلتا ہے اور میں مدینہ ہی کی کسی گلی یا سڑک پر ہوتا ہوں اور ٹیکسی میں سوار ہو کر اپنی قیام گاہ یعنی ہوٹل جارہا ہوتا ہوں دوسرا خواب: دیکھتا ہوں کہ حرم شریف کے صہن میں کھڑا ہوں اور سامنے کعبہ ہے ۔ رش بلکل بھی نہیں ہے اور انتہائی حیران کن طور پر کعبہ کا دروازہ کھلا ہوتا ہے اور اندر روشنی بھی ہوتی ہے ۔ میں فوری طور پر کعبہ کے اندر داخل ہوجاتا ہوں اور اس کی اندرونی دیوار پر دونوں ہاتھ رکھ کر بوسہ دینے کے بعد سجدے میں گر جاتا ہوں اور پھر کعبہ کے اندر ہی نماز ادا کرتا ہوں ۔

    جواب نمبر: 176412

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 478-382/D=06/1441

    دونوں ہی خواب بابرکت اور دیکھنے والے کے لئے باعث سعادت ہیں اللہ تعالی اس کی برکات نصیب فرمائے ان شاء اللہ تعالی حرمین شریفین حاضری اور وہاں کے خوش کن لمحات سے بہرہ اندوز ہونے کا موقعہ حاصل ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند