• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 176404

    عنوان: خواب آتے رہتے ہیں کہ میں ...

    سوال: مجھے کئی سالوں سے کچھ دنوں کے وقفے وقفے سے یہ خواب آتے رہتے ہیں کہ میں ٹوائلٹ میں ہوں اور مجھے بہت زور کے پخانا آرہا ہے لیکن ٹوائلٹ میں پہلے سے ہی پخانا موجود ہے اور میں پہلے سے موجود پخانے سے بچ کر پخانا کرنا چاہرہا ہوں لیکن پھر بھی تھوڑا سا پخانا میرے جسم پر لگ جاتا ہے اور اسی حالت میں میری آنکھ کھل جاتی ہے ۔ مجھے اس خواب کی تعبیر پوچھنی ہے ۔

    جواب نمبر: 176404

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 523-469/M=06/1441

    خواب میں اشارہ ہے کہ مال حرام اور کچھ گناہ کا ارتکاب ہو رہا ہے اس سے بچنے کا اہتمام کریں اور رزق حلال استعمال کریں اور گناہوں سے مکمل اجتناب کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند