• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 132

    عنوان:

    میرے اہل خانہ اور بچے بار بارخواب میں سانپ دیکھتے ہیں جواُن کے ہاتھوں میں کاٹتا ہے۔ از راہ کرم، اس خواب کی تعبیر ارسال فرمادیں۔

    سوال:

    محترم المقام                                                       السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ

     

    میرے اہل خانہ اور بچے بار بارخواب میں سانپ دیکھتے ہیں جواُن کے ہاتھوں میں کاٹتا ہے۔

    از راہ کرم، اس خواب کی تعبیر ارسال فرمادیں۔

     

    والسلام

    جواب نمبر: 13201-Sep-2020 : تاریخ اشاعت

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوی: 346/ھ)

    تعبیر یہ ہے کہ آپ کے اہل خانہ اور بچوں کے پاس مال آئے گا، ان شاء اللہ. البتہ اس کی فکر ابھی سے چاہیے کہ مال کے حقوق کی ادائیگی میں کوتاہی نہ ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند