• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 366

    عنوان:

    جو بینک دعوی کرتے ہیں کہ وہ شرعی اصولوں کی پابندی کرتے ہیں‏، کیا ان سے ہوم لون لے سکتے ہیں؟

    سوال:

    میں ایک عام سوال کرنا چاہتی ہوں کہ کیا جو بینک لون دیتے ہیں اور یہ دعوی کرتے ہیں کہ وہ شرعی اصولوں کی پابندی کرتے ہیں ، تو کیا وہ صحیح معنوں میں شریعت کی اتباع کرتے ہیں ؟ کیا یہ جائز ہے کہ ہم گھر خریدنے کے لیے ان سے قرض لیں؟ کیوں کہ بلا قرض لیے ہوئے یہاں کوئی شخص گھر نہیں خریدسکتا۔ آپ کے جواب کا شدت سے انتظار رہے گا۔ ہمارے امام صاحب نے ہمیں کچھ بینکوں کے متعلق رہ نمائی کی ہے۔

    جواب نمبر: 366

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 447/هـ=665/هـ)

     

    ہم کو مذکورہ بینکوں کے متعلق معلومات نہیں ہیں امام صاحب کے توسط سے مقامی علمائے کرام اصحابِ فتوی حضرات سے رابطہ کرکے تحقیق کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند