• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 173128

    عنوان: بغیر ہبہ كی نیت كے رجسٹری میں دو چھوٹے بھائیوں كا نام شامل كرنے سے كیا وہ دونوں مكان كے مالك ہوجائیں گے؟

    سوال: ایک بھائی نے اپنی ذاتی رقم سے ایک مکان خریدا اور بغیر ھبہ کی نیت کے اپنے دو چھوٹے بھاء یوں کے نام بھی خریداری اسٹمپ میں شامل کر دے تو کیا صرف نام شامل کرنے سے ان بھائیوں کی اس مکان میں ملکیت ثابت ہوگی؟ حالانکہ اسٹمپ میں رجسٹری کے وقت وہ مجبور نہ تھا۔

    جواب نمبر: 173128

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 40-23/H=01/1441

    بغیر ہبہ کی نیت کرکے اسٹامپ میں صرف نام شامل کر دینے کی وجہ سے دونوں چھوٹے بھائیوں کی ملکیت ثابت نہیں ہوگی شرعی حکم یہی ہے بالخصوص ایسی صورت میں جب کہ بڑے بھائی نے اپنی ذاتی رقم سے وہ مکان خریدا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند