• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 1315

    عنوان: کیا بینک کے جرمانے میں سودی رقم دی جاسکتی ہے؟

    سوال: بینکوں میں سیونگ اکاؤنٹ والوں کو جب ان کا بینک بیلنس ایک خاص مقدار سے نیچے آجاتا ہے تو کچھ رقم بطور جرمانہ دینی پڑتی ہے۔ ایسی صورت میں کیا یہ جرمانہ میری اپنی رقم سے ادا کیا جانا چاہیے یا اس کو اس سودی رقم سے بھی وضع کرایا جاسکتا ہے جو بینک کے پیسوں پر ملاہوا ہے؟

    جواب نمبر: 1315

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 386/د = 382/د)

     

    سودی رقم جو بینک سے ملی ہوئی ہے اس سے بھی ادا کرسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند