• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 177734

    عنوان: كسی كی بیوی سے نكاح كرنا؟

    سوال: میں ایک لڑکی کو پسند کرتا ہوں، وہ لڑکی دوسرے کے نکاح میں ہے، لڑکی نے ایک نکاح میں رہتے ہوئے دوسرا نکاح کرنے کی بات کی ہے، مطلب ایک نکاح کے اوپر میں دوسرا نکاح کرسکتی ہے، سوا ل یہ ہے کہ کیا ایسا کرنا جائز ہے؟

    جواب نمبر: 177734

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 744-661/M=08/1441

    صورت مسئولہ میں جب وہ لڑکی کسی دوسرے شخص کے نکاح میں ہے تو اُس کے نکاح میں رہتے ہوئے آپ کے ساتھ اُس کا نکاح ہرگز جائز نہیں، اور اس سے پیار و محبت کا تعلق بھی ناجائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند