• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 176200

    عنوان: شك سے مصاہرت كا حكم ؟

    سوال: مفتی مجھے حرمت مصاہرت کے بارے میں مسئلہ پوچھنا تھا میں جب اپنی ساس کے گھر جاتا ہوں اور ان سے جب ہاتھ ملاتا ہوں تو میں الٹے ہاتھ سے اپنے پاؤں کے بالوں کو کھینچتا ہوں تاکہ مجھے درد ہو اور شہوت نہ ہو۔ لیکن بعض اوقات ہاتھ ملاتے وقت مجھے اپنے آلہ میں کوئی رگ ہلنے کا سا محسوس ہوتا ہے ۔ اور شہوت بھی نہیں ہوتی۔ اور مجھ میں ہر وقت شہوت کا غلبہ ہو ایسا بھی نہیں ہے ۔ اور مجھے لگتا ہے کہ یہ وہم اور وسوسہ ہے ۔ لیکن پھر بھی میرے دماغ میں یہ بات گھومتی رہتی ہے کہ یہ مسلئہ پوچھوں۔ تو کیا بغیر شہوت کے آلہ تناسل میں حرکت محسوس ہونے سے حرمت مصاہرت ثابت ہو جاتی ہے ۔

    جواب نمبر: 176200

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:508-473/L=6/1441

    اگر آدمی نوجوان ہے تو مصاہرت کے ثبوت کے لیے آلہٴ تناسل میں انتشار کا ہونا ضروری ہے ،محض کسی رگ کا ہلنا کافی نہیں ،نیز شک سے بھی مصاہرت کا ثبوت نہیں ہوتا؛ اس لیے مذکورہ بالا صورت میں حرمت کا ثبوت نہیں ہوا؛ البتہ آئندہ آپ اپنی ساس سے ہاتھ ملانے سے گریز کریں؛ کیونکہ مصاہرت کا مسئلہ انتہائی نازک ہے ۔

    وحد الشہوة فی الرجل أن تنتشر آلتہ أو تزداد انتشارا إن کانت منتشرة، کذا فی التبیین. وہو الصحیح، کذا فی جواہر الأخلاطی. وبہ یفتی، کذا فی الخلاصة. [الفتاوی الہندیة 1/ 275)وأصل ماستہ أی بشہوة قال فی الفتح و ثبوت الحرمة بلمسہا مشروط بأن یصدقہا ویقع فی أکبر رأیہ صدقہا۔ (شامی، زکریا ۱۰۸/۴، کراچی ۳۳/۳) الیقین لا یزول بالشک۔ (الاشباہ والنظائر قدیم ۱۰۰)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند