• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 42130

    عنوان: كتنی آبادی ہو تو نماز جمعہ پڑھی جائے

    سوال: کسی گاوں میں ایک مسجد ہے اور گاوں میں مسلم آبادی تقریباً ۳۰۰ افراد ہیں اور شہر وہاں سے ۴ کلومیٹر کی دوری پر ہے تو کیا گاوں میں نماز جمعہ ہو سکتی ہے یا نہیں؟ وضاحت کریں۔

    جواب نمبر: 42130

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1944-1524/B=12/1433 احناف کے یہاں چھوٹے گاوٴں میں نماز جمعہ جائز نہیں ہے، وہاں باجماعت ظہر کی نماز پڑھنی چاہیے، جب آپ کے گاوٴں کی آبادی ۳-۴ ہزار تک ہوجائے اس وقت دو مفتیوں سے معائنہ کراکے پھر دوبارہ رپورٹ ہمارے پاس بھیجیں اس کے بعد جمعہ کے بارے میں کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند