• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 42052

    عنوان: خطیب كے سلام سے متعلق

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ کیا خطیب حضرات جمعہ یا کسی اور خطبہ کیلیے منبرپر تشریف لاکر حاضریں کو سلام کریں تو اسکا شرعی حکم کیا ھے؟ ھمارے ملک میں اسکا رواج ھی نہیں ھے ۔ براہ کرم، رہنمائی فر مائیں۔

    جواب نمبر: 42052

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1777-1194/M=12/1433 اصل یہ ہے کہ سلام کرنا خطیب کا مسنونات ومستحباتِ خطبہ میں سے بھی نہیں ہے بلکہ خطیب پہلے سے موجود ہے تو خطبہ شروع کرنے کے وقت سلام کے ترک کا حکم ہے اس سے معلوم ہوا کہ یہ موقعہ سلام کرنے کا شریعت مطہرہ میں تجویز نہیں ہے، البتہ اگر خطیب خطبہ سے قبل باہر سے اُسی وقت آئے تو سلام کرسکتا ہے کیونکہ یہ سلام داخل ہونے اور آنے والے کا سلام ہے، فتاویٰ شامی وغیرہ میں تفصیل سے اسی طرح ثابت ہوتا ہے، امید ہے کہ اب کچھ اشکال نہ رہے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند