• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 1890

    عنوان:

    سعودی میں جمعہ کی نماز 11:45 ادا کرنا صحیح ہے یا نہیں؟

    سوال:

    یہاں سعودی عرب میں کبھی کبھار کچھ مسجدوں میں جمعہ کی نماز ظہر کے وقت سے پہلے پڑھی جاتی ہے، مثال کے طورپر ظہر کاوقت سے 11:50 سے شروع ہوتاہے اور جمعہ کی نماز 11:45 اداکی جاتی ہے، کیا یہ صحیح ہے؟

    جواب نمبر: 1890

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 697/ ن= 693/ ن

     

    جمعہ کا وقت بھی ظہر کی طرح زوال کے بعد شروع ہوتا ہے لہٰذا اگر جمعہ کی نماز زوال سے پہلے ادا کرلی گئی تو نماز ادا نہ ہوگی: ووقت الظھر من زوالہ أي میل ذکاء عن کبد السماء (در مختار: ج۲ ص۱۴، ط زکریا دیوبند) وجمعة کظھر أصلا أي من جھة أصل وقت الجواز واستحبابا في الزمانین لأنھا خلفہ (در مع رد المحتار: ج۲ ص۲۵، ط زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند