• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 178451

    عنوان: گھر میں اور مسجد میں جمعہ كے جواز میں كیا كچھ فرق ہے؟

    سوال: عافیت مطلوب ہے بعدہ عرض خدمت یہ ہے کہ گھر میں نماز جمعہ کے جواز اور گھر گھر نماز جمعہ کے جواز میں کوء فرق ہے ؟ یا دونوں مسئلوں میں حکم ایک ہی ہے ؟ دوسرا سوال یہ ہے کہ موجودہ(لوک ڈاؤن ) صورت حال میں (اللہ نہ کرے کہ ایسا ہو)گھر گھر عید کی نماز کے جواز کا فتوی دیا جا سکتا ہے ؟یا نہیں ؟ مفصل جواب عنایت فرما کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 178451

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 835-739/M=09/1441

    (۱) گھر میں شرائط کے ساتھ جمعہ، جائز ہے، جہاں شرائط متحقق نہیں وہاں ظہر کی نماز پڑھی جائے گی، اور جہاں جمعہ جائز ہے وہاں کس طرح کے گھر میں جمعہ کی نماز پڑھی جائے اس بابت علاقے کی صورت حال بتاکر مقامی مستند مفتیان کرام سے دریافت کرلیں۔

    (۲) اس بارے میں عید سے قبل حسب احوال ، دارالعلوم کی طرف سے ہدایت جاری کی جائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند