• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 178091

    عنوان: لوك ڈاؤن كے زمانہ میں گھر پر نماز جمعہ كا حكم؟

    سوال: آج کل کے ماحول کے حساب سے کیا گھر میں جمعہ کی نماز جماعت سے پڑھ سکتے ہیں ؟ اگر پڑھ سکتے ہیں تو کتنے لوگ ہونے چاہئے جماعت میں؟ اگر نہیں تو کیا ظہر کی نماز جماعت سے پڑھ سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 17809101-Sep-2020 : تاریخ اشاعت

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1006-742/H=08/1441

    جس مقام پر جمعہ کی شرائط متحقق ہیں مثلاً شہر قصبہ میں آپ اگر ہیں اور جمعہ کی نماز گھر میں شرائط کے ساتھ اداء کرلیں تو نماز درست ہو جاتی ہے امام و خطیب کے علاوہ کم از کم تین بالغ مردوں کی خطبہ اور نمازِ جمعہ میں شرکت شرط ہے اگر تین سے کم مرد ہوں تو جمعہ کی نماز صحیح نہ ہوگی ایسی صورت میں بجائے جمعہ کے نمازِ ظہر تنہا تنہا پڑھیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند