• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 175043

    عنوان: جمعہ کی کتنی سنتیں ہیں؟

    سوال: جمعہ کی نماز میں فرض اور سنت کی کل کتنی رکعتیں ہیں؟براہ کرم، حدیث کے حوالے سے جواب دیں۔

    جواب نمبر: 175043

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:342-239/SN=4/1441

    چار رکعت سنت مؤکدہ پھر دو رکعت فرض، اس کے بعد چار رکعت سنت مؤکدہ، اس کے بعد مزید دو رکعت کا بھی ثبوت ملتا ہے ؛ لیکن اس کے سنت مؤکدہ یا غیر مؤکدہ ہونے کے سلسلے میں ائمہ کا اختلاف ہے، راجح یہ ہے کہ وہ سنت غیر مؤکدہ ہے ۔ ترمذی شریف میں ایک باب ہے ۔ ”باب ما جاء فی الصلاة قبل الجمعة وبعدہا“ اس میں جمعہ کی سنتوں سے متعلق تقریبا تمام روایتیں موجود ہیں، انھیں دیکھ لیں۔

    اس سلسلے میں فقہی مباحث کے لیے اعلاء السنن اور بدائع دیکھیں ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند