• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 694

    عنوان:

    پٹیل کا کیا مطلب ہے؟ شریعت اسلامیہ کی مطابق ایسا نام رکھنا درست ہے؟

    سوال:

    پٹیل کا کیا مطلب ہے؟ شریعت اسلامیہ کی مطابق ایسا نام رکھنا درست ہے؟

    جواب نمبر: 694

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 629/ج=629/ج)

     

    پٹیل کا لفظ دو معنی میں استعمال ہوتا ہے:

    (1)  گاوٴں یا علاقہ کاسردار ،چوہدری ،سرپنچ.

    (2) ایک ذات کا نام، یہ ذات ہندوٴں میں بھی ہوتی ہے اور مسلمانوں میں بھی ہوتی ہے، ایسا لگتا ہے کہ اس ذات کے پہلے لوگ کسی زمانہ میں اپنے علاقہ کے چوہدری رہے ہیں اس لیے اس کا نام پٹیل پڑ گیا لہٰذا پٹیل نام رکھنا درست ہے لیکن بہتر یہ ہے کہ کوئی اور بامعنی اور بہتر نام رکھا جائے حدیث پاک میں ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ قیامت کے دن تم لوگ اپنے نام اور اپنے آباء کے نام سے پکارے جاوٴگے اس لیے اچھے سے اچھے نام رکھا کرو (مشکوة شریف: کتاب الآداب ، باب الاسامی: ص408) ديوبند


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند