متفرقات >> اسلامی نام
سوال نمبر: 329
بچوں کے درج ذیل ناموں کا معنی بتادیں اور کیا یہ نام رکھ سکتے ہیں؟
بچوں کے درج ذیل ناموں کا معنی بتادیں اور کیا یہ نام رکھ سکتے ہیں؟
Zayan زین
Hannah ھنا، حنا
Juhairya جہیریہ/ جویریہ
Jubayr جبیر
Zarya زریہ
جواب نمبر: 329
بسم الله الرحمن الرحيم
(فتوى: 346/ن=340/ن)
زین: بمعنی زینت، خوبصورتی، آراستگی۔
ھُنا: ہاء کے ضمہ کے ساتھ بمعنی یہاں اور ھِنا: ہاء کے کسرہ اور آخر میں ہمزہ کے ساتھ کے معنی ہوں گے تارکول، کھجوروں کا گچھا۔ اور ھَنْأً: کے معنی ہیں خوش ہونا، اور حِنّاء: حاء کے کسرہ، نون کے تشدید اور آخر میں ہمزہ کے ساتھ کے معنی ہیں مہندی۔
جھیریّہ: صحیح لفظ نہیں ہے۔ صحیح لفظ جھیرہ ہے جس کے معنی ہیں خوبصورت عورت، بلند آواز والی عورت۔
جویریہ: جویریہ بنت الحارث رضی اللہ عنہا ازواج مطہرات میں سے ہیں۔
جبیر: صحابہ و تابعین کے اسماء میں سے ہے۔
زریّہ: بمعنی ناکارہ، ذلیل۔ مذکورہ اسماء میں سے زین کے معنی درست ہیں، لہٰذا اس کے بعد *الاسلام* یا *الدین* وغیرہ لگاکر یہ نام رکھ سکتے ہیں۔
حناء، جھیرہ، جویریہ، جبیر سب نام رکھ سکتے ہیں *ھنا* اور *زریہ* نام رکھنا معنی کے اعتبار سے درست نہیں ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند