• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 178100

    عنوان: رسلان نام رکھنا کیسا ہے ، ارسلان کا معنی کیا ہے

    سوال: الحمدللہ مجھے اللہ پاک نے ۴ شعبان کو دوبارہ لڑکے سے نوازا ہے ۔ پہلے لڑکے کا نام ہم نے سید ارسلان رکھا ہے ، کیا دوسرے لڑکے کا نام رسلان (Ruslan)رکھ سکتے ہیں ا رسلان کے معنی کیا ہیں؟ اگر رسلان نام نہیں رکھ سکتے تو کچھ اچھے نام تجویز کریں۔ جزاک اللّہ

    جواب نمبر: 178100

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:851-604/sn=9/1441

     لفظ “رسلان” کتب لغت وغیرہ میں نہیں ملا،آپ اپنے دوسرے بیٹے کے لیے اس کے بہ جائے کوئی اور نام (مثلا: صفوان، ثوبان، عثمان، حسّان، حباّن) (مشہور صحابہ کرم کے اسماء) تجویز کرلیں تو زیادہ بہتر ہوگا۔

    (2) ارسلان یہ ترکی زبان کا لفظ ہے ، اس کے معنی ہیں شیر(فیروز اللغات)، یہ نام ٹھیک ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند