• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 175528

    عنوان: حامدہ و حمیدہ كے كیا معنی ہیں؟

    سوال: حضرت درج ذیل ناموں کے معنیٰ اور مفہوم بتا دیجئے۔ نیز لڑکیوں کیلئے ان میں سے کونسا نام رکھنا بہتر ہے؟ حَمْدَ حامدہ حمیدہ

    جواب نمبر: 175528

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 196-266/SN=04/1441

    ”حمد“ کے معنی ہے تعریف، قابل تعریف۔ اور حامدہ و حمیدہ کے معنی ہیں تعریف کرنے والی۔ ان تینوں ناموں میں سے ”حمیدہ“ بہتر ہے، قرونِ اولیٰ میں اس نام کی بہت سی خواتین گزری ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند