• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 175372

    عنوان: سارہ مریم نام ركھنا كیسا ہے؟

    سوال: میرے دو بچے ہیں ایک لڑکی اور ایک لڑکا ۔ میں نے بچی کا نام سارہ مریم اور بچے کانام محمد سلیط رکھا ہے ۔ مجھے معلوم کرنا ہے یہ دونوں نام رکھنا کیسا ہے اور اس کے معنی بھی ۔ بڑی مہربانی ہوگی۔

    جواب نمبر: 175372

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:374-342/M=4/1441

    سارہ: خوشبودار، اور مریم: پاکدامن، دوشیزہ: کنواری، کو کہتے ہیں، لڑکی کے لیے سارہ مریم نام بہتر ہے، اور سلیط کے معنی زبان دراز، چرب زبان اور تیل وغیرہ کے ہیں، لڑکے کا یہ نام رکھ سکتے ہیں تاہم اس سے بہتر نام تجویز کرلینا اچھا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند