• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 829

    عنوان:

    شب معراج میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا اللہ تعالی سے آمنے سامنے کلام ہوا تھا یا پردے میں؟

    سوال:

    شب معراج میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا اللہ تعالی سے آمنے سامنے کلام ہوا تھا یا پردے میں؟

    جواب نمبر: 829

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 361/م=637/م)

     

    اس بابت سلف و خلف کے اقوال مختلف ہیں، ایک جماعت کا رجحان یہ ہے کہ شب معراج میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے رب سے بغیر واسطہ کے ہم کلام ہوئے ہیں۔ مرقات شرح مشکوٰة میں ہے: واختلفوا أن نبینا صلی اللہ علیہ وسلم ھل کلّم ربّہ سبحانہ لیلة الإسراء بغیر واسطة أم لا ؟ فحکی عن الأشعري و قوم من المتکلمین أنہ کلمہ وعزاہ بعضھم إلی جعفر بن محمد وابن مسعود وابن عباس الخ. (مرقات: 10/ 349، ط. ملتان)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند