• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 787

    عنوان: ام الموٴمنین حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا کی جوشان اور عزت قرآن پاک میں آئی ہے، قرآن کی آیات مع اردو ترجمہ کے جواب دیں۔

    سوال:

    کیافرماتے ہیں علمائے حق علمائے دیوبندان مسائل کے بارے میں:

    (1) ام الموٴمنین حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا کی جوشان اور عزت قرآن پاک میں آئی ہے، قرآن کی آیات مع اردو ترجمہ کے جواب دیں۔

    (2) حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ جو یار غار ہیں سید البشر صلی اللہ علیہ وسلم کے ، وہ غار والی آیت کا اردوترجمہ اورآیت کا حوالہ بھی بتائیں۔

    (3) بیعت رضوان والی آیت قرآن پاک میں کس سورة میں ہے ؟ اردو ترجمہ کے ساتھ بتائیں۔

    کیوں کہ میراپالاشیعہ اور غیرمقلدین سے پڑتاہے۔ میں نے اسی لیے ضیاء القلوب کے بارے میں بھی پوچھاتھا، لیکن مجھے بعد میں پتہ چل گیا کہ غیر مقلدین کے اعتراض کا نہ توکوئی منھ ہے نہ سر۔ اللہ تعالی مجھے علمائے حق، علمائے اہل سنت احناف دیوبند کی پیروی میں ہدایت دے۔ آمین!

    جواب نمبر: 787

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 684/ب=649/ب)

     

    (1) براہ مہربانی آپ سورہٴ نور کی نمبر 11 آیت سے لے کر 21یا 22نمبر کی آیت تک تفسیر معارف القرآن ملاحظہ فرمالیں۔

    (2) اس کے لیے آپ سورہٴ توبہ کی آیت نمبر 40 ملاحظہ فرمائیں۔

    (3) سورہٴ فتح کی نمبر 18 کی آیت ملاحظہ فرمائیں۔ تفسیر معارف القرآن مفتی محمد شفیع صاحب رحمہ اللہ کی یا تفسیر عثمانی (ترجمہ شیخ الہند) میں ان مذکورہ آیات کا ترجمہ و تفسیر ملاحظہ فرمالیں، اتنی لمبی تحریر نقل کرنے کے لیے فرصت نہیں ہے۔ تعجب ہے کہ آپ عالم قرآن وحدیث نہیں اور شیعوں اور غیرمقلدوں سے مناظرہ کرتے ہیں، مناظرہ تو اچھی نظر رکھنے والے عالم کا کام ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند