• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 662

    عنوان:

    کیا یہ باتیں کفر کے مترادف ہیں: رجم کا انکار کرنا۔ یہ خیال رکھنا کہ مسلمان عورتیں عیسائی یا یہودی مردوں سے شادی کرسکتی ہیں۔ یہ خیال رکھنا کہ عورتیں دوران حیض نماز پڑھ سکتی ہیں۔

    سوال:

    کیا درج ذیل باتیں کفر کے مترادف ہیں:

    (1) رجم کا انکار کرنا۔

    (2) یہ خیال رکھنا کہ مسلمان عورتیں عیسائی یا یہودی مردوں سے شادی کرسکتی ہیں۔

    (3) یہ خیال رکھنا کہ عورتیں دوران حیض نماز پڑھ سکتی ہیں۔

    جواب نمبر: 662

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى:  487/ن = 475/ن)

     

    (1) رجم کا انکار کفر ہے۔

    (2) یہ عقیدہ رکھنا بھی کفر ہے،اس لیے کہ یہ قرآن کی اس صریح آیت کے خلاف ہے: وَلاَ تُنْکِحُوا الْمُشْرِکِیْنَ حَتَّی یُوٴْمِنُوْا (الآیة)

    (3) یہ خیال رکھنا سخت گناہ ہے: ایسا اعتقاد رکھنے والا شخص فاسق ہے؛ کیونکہ ایام حیض میں نماز چھوڑنے سے متعلق احادیث اگرچہ روایةً متواتر نہیں ہیں مگر متواتر بالعمل ضرور ہیں اور ان میں سے اکثر احادیث اعلیٰ درجہ کی صحیح ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند