• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 4824

    عنوان:

    کیا اولیاء اللہ کسی کی تقدیر بدل سکتے ہیں؟

    سوال:

    کیا اولیاء اللہ کسی کی تقدیر بدل سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 4824

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 910=942/ د

     

    تقدیر اللہ تعالی کا لکھا ہوا فیصلہ :-بعض فیصلے قطعی ہوتے ہیں جن کو تقدیر مبرم کہتے ہیں ان میں تبدیلی نہیں ہوتی :لا تبدیل کلمات اللّٰہ۔ اوربعض فیصلے غیر مبرم ہوتے ہیں ان میں اللہ تعالی ردوبدل فرماتے ہیں :یمحواللہ ما یشاء و یثبت تقدیر غیر مبرم کے فیصلے بعض اچھے اعمال کی وجہ سے بھی تبدیل ہوجاتے ہیں جیسے کہ فرمایا گیا ہے : لا یرد القضاء الاالدعا۔ اسی طرح ماں باپ کے ساتھ حسن سلوک سے بھی یہ فیصلے بدل جاتے ہیں بدلنے والے اللہ تعالی ہوتے ہیں۔ اسی طرح اولیاء اللہ کی دعا سے بھی تبدیلی ہوسکتی ہے لیکن انھیں تبدیل کرنے کا اختیار نہیں ہوتا بلکہ صرف دعا کرسکتے ہیں، اگر قضاء غیر مبرم ہو ا تو اللہ تعالی تبدیلی فرماتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند