• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 4192

    عنوان:

    میں آپ سے ایک سوال کرنا چاہتاہوں ، امید ہے کہ آ پ مفصل جواب دیں گے اور وہ بھی دلیل کے ساتھ ۔ میں سنی ہوں ، لیکن آپ کے عقائد سے تھوڑا ہٹ کے ہوں۔ آپ لوگ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو عام آدمی کیوں تصور کرتے ہیں؟ جبکہ وہ سب کائنات کے لوگوں سے افضل ہیں۔ آپ لوگ نعت پڑھنے کو کیوں اچھا نہیں سمجھتے ہیں؟ آپ لوگ بیعت کو کیوں نہیں مانتے ہیں؟آپ لو گ سیدکی اتنی عزت کیوں نہیں کرتے ہیں جتنی کہ کرنی چاہئے؟ آپ کے جواب کا انتظار کروں گا۔

    سوال:

    جواب نمبر: 4192

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1067/ ھ= 207/ تھ

    ہم اورہمارے اکابر علماء دیوبند رحمہم اللہ حقیقی اہل سنت والجماعت ہیں۔ (معاذ اللہ تعالیٰ) حضرت سید الاولین والآخرین خاتم النّبیین محمد رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کو عام آدمی تصور نہیں کرتے، ہمارے بزرگوں کے کلام میں ہے ،ع ? بعد از خدا بزرگ توئی قصہ مختصر?بانی دارالعلوم دیوبند حضرت مولانا محمد قاسم صاحب نانوتوی اور دیگر علمائے دیوبند رحمہم اللہ تعالیٰ کے نعتیہ اشعار بہت، مطبوعہ موجود ہیں، قصیدہٴ بہاریہ بھی پاکستان میں مل جائے گا، اس کو حاصل فرماکر اطمینان سے ملاحظہ کیجیے۔ بیعت کو صرف مانتے ہی نہیں بلکہ سلاسل اربعہ میں حقیقی بیعت قولاً و عملاً ہمارے یہاں ہوتی ہے، سید کے حق میں زکاة بوجہ علو مرتبت جائز قرار نہیں دیتے، سادات حضرات میں جو سید جس منصب کے اہل ہوں ان کو ان کے مناسب منصب دینا لازم سمجھتے ہیں، آلِ رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کو اشرف سمجھتے ہیں، معلوم نہیں آپ کے یہاں ان سب امور میں کیا تصورات ہیں؟

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند