• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 4174

    عنوان:

    نبی اور رسول کے درمیان کیا فرق ہے؟ برا ہ کرم، حوالے ساتھ جواب دیں چونکہ مجھے کسی کو جواب دیناہے۔

    سوال:

    نبی اور رسول کے درمیان کیا فرق ہے؟ برا ہ کرم، حوالے ساتھ جواب دیں چونکہ مجھے کسی کو جواب دیناہے۔

    جواب نمبر: 4174

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 103/ ل= 103/ ل

     

    معارف القرآن ج۶ ص۴۲ پر نبی اور رسول کے درمیان فرق اور باہمی نسبت کو بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں ?احقر کے نزدیک جو محقق ہوئی وہ یہ ہے کہ ان دونوں کے مفہوم میں نسبت عموم وخصوص من وجہٍ کی ہے رسول وہ ہے جو مخاطبین کو شریعت جدیدہ پہنچائے خواہ وہ شریعت خود اس رسول کے اعتبار سے بھی جدید ہو جیسے تورات وغیرہ یا صرف ان کی امت کے اعتبار سے جدید ہو جیسے اسماعیل علیہ السلام کی شریعت وہ دراصل حضرت ابراہیم علیہ السلام کی قدیم شریعت ہی تھی لیکن قوم جرہم جن کی طرف ان کو مبعوث فرمایا تھا ان کو اس شریعت کا علم پہلے سے نہ تھا، حضرت اسماعیل علیہ السلام ہی کے ذریعہ ہوا۔ اور نبی وہ ہے جو صاحب وحی ہو خواہ شریعت جدید کی تبلیغ کرے یا شریعت قدیمہ کی جیسے اکثر انبیائے بنی اسرائیل شریعت موسویہ کی تبلیغ کرتے تھے۔ (معارف القرآن، ج۶ ص۴۲)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند