• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 178354

    عنوان: مومن کسے کہتے ہیں؟ کیا ہر مسلمان مومن ہوتاہے؟

    سوال: سوال یہ ہے کہ مومن کسے کہتے ہیں؟ کیا ہر مسلمان مومن ہوتاہے؟

    جواب نمبر: 17835401-Sep-2020 : تاریخ اشاعت

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 820-602/B=09/1441

    جو شخص اللہ پر ایمان لائے، حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو سچا رسول مانے، اللہ کے تمام رسولوں اور نبیوں اور اللہ کی بھیجی ہوئی تمام کتابوں پر ایمان لے آئے، مرنے کے بعد دوبارہ اٹھائے جانے پر، اور تقدیر پر ایمان لائے، بھلا ہو یا برا سب اللہ ہی کی طرف سے ہے، پانچ وقت کی روزانہ نماز پڑھے، رمضان کے روزے رکھے ، زکاة دے، استطاعت ہو تو حج کرے تو وہ شخص مومن اور مسلمان ہے۔ مومن اور مسلمان میں مصداق کے اعتبار سے کوئی فرق نہیں ہے، دونوں ایک ہی ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند