• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 178105

    عنوان: ناموں كے ذریعہ شادی كی كامیابی وناكامی كی پیشین گوئی كرنا؟

    سوال: شادی کے پیغام کے سلسلے میں کچھ اسکالر ز (علماء) لڑکے اور لڑکی نام کے بارے میں پوچھتے ہیں اور اس کی بنیاد پر وہ پیشن گوئی کرتے ہیں کہ یہ شادی کامیاب ہوگی یا نہیں ۔ مثال کے طورپر کبھی وہ کہتے ہیں کہ یہ شادی کامیاب ہوگی اور کبھی کہتے ہیں کہ یہ شادی کامیاب نہیں ہوگی، میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ کیا یہ کوئی اسلامی عمل ہے؟کیا یہ عمل حرام /گناہ ہے؟کیا مجھے اس پیشن گوئی پر یقین کرنا چاہئے؟ براہ کرم، اس بارے میں ہماری رہنمائی فرمائیں۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 178105

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 777-586/B=09/1441

    یہ اسلامی عمل نہیں ہے۔ غیب کی بات اللہ کے سوا کسی کو معلوم نہیں ، ہمارے لئے پیشین گوئی کرنا جائز نہیں، نہ ہی اس پر اعتماد کرنا چاہئے، یہ ایک لغو و ناجائز عمل ہے، اس سے مسلمانوں کو دُور رہنا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند