• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 177772

    عنوان: كیا كسی جانور كے مرنے كی وجہ سے گھر كے كسی فرد كی جان بچ جاتیہ ے؟

    سوال: حضرت مفتیان کرام میرا سوال یہ ہے ہمارے گھر میں گائے مرگئی، لوگ کہتے ہیں کہ انسان کو مرنا تھا اس لیے گائے ہی مر گئی،یعنی جان کے بدلے جان،کیایہ بات درست ہے یا غلط ؟ اس لیے جواب جلد سے جلد موصول فرمائیں ۔

    جواب نمبر: 177772

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:791-608/L=8/1441

    قرآن شریف میں ہے کہ ہر ذی روح کو ایک نہ ایک دن موت ضرور آئے گی اور ہرجاندار کو موت کا مزہ چکھنا ہے خواہ وہ انسان ہو یا جاندار ؛اس لیے اگر گھر میں گائے مرگئی تو یہ اپنی موت مری ہے ،ایسا نہیں ہے کہ اس کی موت گھر کے کسی فرد کے مرنے کے بدلہ کے طور پر ہوئی ہے ؛لہذا جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ انسان کو مرنا تھا اس کی جگہ گائے مرگئی ان کی بات درست نہیں ،یہ ازقبیلِ اغلاط العوام ہے ۔((کُلُّ نَفْسٍ ذَائِقَةُ الْمَوْتِ)) (آل عمران:185) و تفسیر القرطبی: (ذائقة الموت) من الذوق، وہذا مما لا محیص عنہ للإنسان، ولا محید عنہ لحیوان۔ (تفسیر القرطبی 4/ 297، الناشر : دار الکتب المصریة - القاہرة)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند