• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 176959

    عنوان: شوہر کو مجازی خدا کہنا

    سوال: سوال: کیا عورت اپنے خاوند کو "مجازی خدا" کہہ سکتی ہے؟

    جواب نمبر: 176959

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 620-674/M=08/1441

    اللہ تعالی نے مرد کو عورت کا حاکم و محافظ بنایا ہے، اور اپنے فرائض و ذمہ داریوں کی وجہ سے مرد کو عورت پر ایک گونہ فوقیت حاصل ہے مگر اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ شوہر اپنی بیوی کے لیے خدائی کے درجے تک پہنچ گیا ہے اس لیے عورت کے لیے اپنے خاوند کو ”مجازی خدا“ کہنا یا سمجھنا درست نہیں، اس سے بچنا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند