• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 175725

    عنوان: مجھے داڑھی پوری نہیں آتی ہے كچھ لوگ اس كا مذاق اڑاتے ہیں؟

    سوال: مجھے داڑھی پوری نہیں آتی ہے، کچھ سمجھدار مسلمان بھی اس کا مذاق اڑاتے ہیں اور مجھے ملازمت کا بھی مسئلہ ہے، کیا میری داڑھی کی وجہ سے یہ مسئلہ ہے؟

    جواب نمبر: 175725

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:439-373/L=5/1441

    داڑھی رکھنا واجب اور شعائرِ اسلام میں سے ہے ؛اس لیے داڑھی رکھنا ہر مسلمان پر لازم ہے اور داڑھی کا مکمل نہ آنا یہ منجانب اللہ ہے ،یہ اختیاری چیز نہیں ہے ؛اس لیے اس پر شرمندہ ہونے کی ضرورت نہیں،اور جو لوگ اس(داڑھی) کا مذاق اڑاتے ہیں ان کو اس سے باز آنا چاہیے بسا اوقات یہ سلبِ ایمان کا باعث ہوجاتا ہے ،اور ملازمت کا ملنا نہ ملنا یہ محض اللہ کی طرف سے ہے ملازمت نہ ملنے یا خاطر خواہ ملازمت نہ ملنے کو داڑھی کی وجہ سے خیال کرنا یہ لغو اور باطل نظریہ ہے ؛اس سے احتراز ضروری ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند