• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 173958

    عنوان: وسیلہ سے کیا مراد ہے؟ وسیلے کی قسمیں

    سوال: وسیلہ سے کیا مراد ہے اور اس کی کتنی اقسام ہیں اور اس پر کونسی تفصیلی کتابیں ہیں۔

    جواب نمبر: 173958

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:150-96/sn=3/1441

    (الف)وسیلے کا مطلب کسی کا واسطہ دے کراللہ تعالی کی بارگاہ میں دعا کرنا، مثلا یہ کہنا کہ اے الٰہی بحرمت فلاں میری دعا قبول فرما۔ (دیکھیں: تالیفات رشیدیہ، ص: 69،ط: کراچی)

    (2) متوسل بہ (یعنی جس کے وسیلے سے دعا مانگی جائے) کبھی عمل صالح ہوتا ہے، کبھی کوئی زندہ یا مردہ خدا کا برگزیدہ بندہ ہوتا ہے۔ ان تینوں طرح کے وسیلے شرعا جائز ہیں۔ المہند علی المفند، تالیفات رشیدیہ اور روح المعانی میں اس مسئلے سے متعلق مختصر مگر اچھی تفصیل ہے، نیز اس موضوع پر ”توسل واستغاثہ بغیر اللہ اور غیر مقلد ین کا مذہب“ نام سے ایک مستقل رسالہ بھی مطبوعہ ہے، اس کا مطالعہ بھی مفید ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند