• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 173405

    عنوان: كن گناہوں كے ارتكاب سے آدمی ملحد ہوجاتا ہے؟

    سوال: مولانا وہ کون سے گناہ ہیں جن کی وجہ سے آدمی ملحد اور روزی سے محروم ہو جاتاہے؟

    جواب نمبر: 173405

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 73-60/M=01/1441

    مُلحد ، بے دین اور کافر شخص کوکہا جاتا ہے؛ جب کوئی مسلمان کفریہ عقائد و باطل نظریات کو اختیار کرلے اور دین حق سے برگشتہ ہو جائے تو وہ ملحد ہو جاتا ہے اور کفر کا ارتکاب یہ گناہوں میں سب سے سخت گناہ ہے، گناہوں کی نحوست سے آدمی بہت ساری خیرات سے محروم ہو جاتا ہے منجملہ ان کے روزی سے محرومی بھی ہے، اور گناہ جس نوعیت کا ہوتا ہے اسی اعتبار سے اس کا انجام بد مرتب ہوتا ہے اس لئے گناہ چاہے صغیرہ ہو یا کبیرہ یا اکبر الکبائر، ہر قسم کے گناہوں سے بچنے کا اہتمام ہونا چاہئے، اگر رزق میں تنگی اور رزق سے محروم کرنے والے گناہوں کو بطور خاص جاننا چاہتے ہیں تو چند گناہ حسب ذیل ہیں: نمازوں کو ضائع کرنا، والدین کی نافرمانی کرنا، نعمت کی ناقدری کرنا، قطع رحمی کرنا وغیرہ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند