• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 173141

    عنوان: مرحومین کی طرف سے روضہ اطہر پر سلام پیش کرنے کا حکم

    سوال: کیا مرحومین کی طرف سے قبر اطہر میں سلام پیش کر سکتے ہیں میری بیوی میرے ساتھ حج کا ارادہ کی تھی اب وہ انتقال کرگئیں کیا میں ان کی طرف سے قبر اطہر میں سلام پیش کرسکتا ہوں؟ برائے کرم جواب جلدی دیں۔

    جواب نمبر: 173141

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:13-58/sn=2/1441

    (الف)اگر کوئی شخص قبل وفات سلام پیش کرنے کی وصیت کر جائے تب تو اس کی طرف سے سلام پیش کرنے میں کوئی حرج نہیں؛ لیکن اگراس نے یعنی وفات پانے والے شخص نے سلام پیش کرنے کے لیے کہا نہیں تھا تو پھر تبرّعًا سلام پیش کرنے کی نظیر نہیں ملتی؛ اس لیے مرحومہ کی طرف سے آپ سلام پیش نہ کریں؛ ہاں آپ اللہ کے رسولﷺ کی خدمت میں ان کے حق میں دعا کی درخواست کرسکتے ہیں مثلا یہ کہہ سکتے ہیں اے اللہ کے رسول! آپ پر سلامتی ہو، میری بیوی آپ کی خدمت میں حاضر ہوکرسلام پیش کرنا چاہتی تھی؛ لیکن یہ آرزو پوری ہونے سے پہلے ہی وہ اللہ کو پیاری ہوگئی ، آپ اس کے حق میں بارگاہ ایزدی میں مغفرت کی دعا کردیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند