• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 172107

    عنوان: جو لوگ کلمہ کے بغیر مریں گے كیا ان كے بارے میں ہم سے سوال ہوگا؟

    سوال: میں سنتا رہتا ہوں کہ ہم آپﷺ کے امتی ہیں۔ اور اس وجہ سے کل قیامت میں ہم سے پوچھ ہوگی کہ دین مٹتا رہا اور تم نے کیا کیا۔ یا جو لوگ کلمہ کے بغیر مریں گے تو ہم سے پوچھ ہوگی کہ ان کو کلمہ کیوں نہیں پہنچایا۔ کیا یہ درست ہے۔ ساری دنیا میں جانا میری ذمہ داری ہے۔ قرآن و حدیث کی روشنی میں ارشاد فرمائیں۔

    جواب نمبر: 172107

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:994-915/sd=12/1440

    صحابہٴ کرام، تابعین اور علمائے امت کے ذریعے دنیا میں اسلام کی دعوت پہنچ چکی ہے، اس لیے ساری دنیا میں جانا آپ کی ذمہ داری نہیں ہے اور کلمہ کے بغیر دنیا سے جانے والے شخص کے بارے میں قیامت میں پوچھ نہیں ہوگی، ہاں ہرمسلمان کا اپنی استطاعت کے بقدر دوسروں کو، بالخصوص ماتحتوں کو دین کی طرف متوجہ کرتے رہنا اور نافرمانیوں سے روکنا اور حسب موقع خلاف شرع کاموں پر نکیر کرنا ضروری ہے، تفصیل کے لیے دیکھئے معارف القرآن، تفسیر سورہٴ والعصر۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند