• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 170330

    عنوان: دین و شریعت سے کیا مراد ہے؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ اللہ نے سب انبیاء علیہم السلام کو دین تو ایک ہی دیا تھا، کیا اللہ نے سب انبیاء علیہم السلام کو شریعت بھی ایک ہی دی تھی یا شریعت میں فرق تھا؟ اور اس کے علاوہ شریعت کی اسلام میں کیا اہمیت ہے؟ پوری رہنمائی فرمائیں۔ اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ اور آپ سے التماس ہے کہ اپنی دعاؤں میں ہمیں یاد رکھیں۔ شکریہ

    جواب نمبر: 170330

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1017-957/H=10/1440

    اللہ پاک کا ارشاد ہے: لکل جعلنا منکم شرعة ومنہاجا (سورة المائدة ، آیت: ۴۷، رکوع: ۶) اس آیت مبارکہ کے ف (۵) میں ہے ”یعنی خدا نے ہر امت کا آئین اور طریق کار اس کے احوال و استعداد کے مناسب جداگانہ رکھا ہے اور باوجودیکہ تمام انبیاء اور ملل سماویہ اصولِ دین اور مقاصد کلیہ میں جن پر نجات ابدی کا مدار ہے باہم متحد اور ایک دوسرے کے مصدق رہے ہیں پھر بھی جزئیات اور فروع کے لحاظ سے ہر امت کو ان کے ماحول اور مخصوص استعداد کے موافق خاص خاص ہدایات و احکامات دیئے گئے ہیں اِس آیت میں اسی فرعی اختلاف کی طرف اشارہ ہے اھ ، ص: ۱۵۴۔ ترجمہ شیخ الہند رحمہ اللہ مع تفسیر شیخ الاسلام حضرت مولانا شبیر احمتد صاحب عثمانی رحمة اللہ تعالیٰ علیہ (ط: مدرسہ معاذ ابن جبل مسجد ابراہیم وادیٴ اسماعیل علی گڈھ) آیت مبارکہ اور اس کے تحت تفسیری فائدہ سے معلوم ہوا کہ شریعت کا اطلاق فروعی احکامات پر ہوتا ہے اور ان میں اختلاف رہا ہے کہ جو نقل و عقل کے عین موافق ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند