• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 170155

    عنوان: اللہ پاک کے رب ہونے کا ثبوت كیا ہے؟

    سوال: کوئی غیر مسلم اگر اللہ پاک کے رب ہونے کا ثبوت مانگے تو ہم کیا کہیں یعنی آپ ہمیں ایسی دلیلیں بتائیں کہ جس سے ہم کسی بھی غیر مسلم کو یہ ثابت کرسکیں کہ اس کائنات کارب صرف اور صرف اللہ پاک ہے اس کے علاوہ کوئی نہی علاوہ ازیں وہ اپنے بھگوان کو کائنات کا خالق سمجھتا ہے ۔ برائے کرم ایسی دلیل پیش کیجئے جس سے اس کو اللہ پر یقین آجائے کو اور وہ بالکل مطمئن ہو جائے ۔

    جواب نمبر: 170155

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 958-807/H=08/1440

    قرآن پاک میں بہت سے مواقع میں بلکہ پہلی سورت کی پہلی آیت مبارکہ میں ہے الحمد لللہ رب العالمین ․ اگر کسی جائداد کا کوئی شخص مالک ہے تمام دستاویزات ملکیت کی اس کے پاس موجود ہیں اور اس کے مد مقابل اور خلاف کوئی شخص اپنی ملکیت کا دعویدار نہیں تو جو شخص مالک ہے اس کو سب لوگ مالک مانتے ہیں یا نہیں؟ مانتے ہیں اور یقینا مانتے ہیں بلکہ سرکاری دستاویز کو بھی عامةً دیکھنے کی ضرورت نہیں سمجھتے اب سمجھو کہ اللہ پاک راب العالمین نے آسمانی کتابوں میں اپنا رب العالمین ہونا بتلا دیا اور بے شمار دلائل و شواہد اور بینات اس پر قائم فرمادیئے اور مثل اللہ تعالیٰ جل شانہ‘ کے کوئی دوسرا اپنے رب العالمین ہونے کا مدعی نہیں تو ایسی صورت میں بلاشبہ تن تنہا رب العالمین ہونا ثابت ہے جو غیر مسلم بھائی بھگوان کو کائنات کا خالق ہونا سمجھتا ہے اس سے معلوم کریں یہ بات اس کے مذہب کی کس مستند و معتبر کتاب میں ہے اور اس کتاب کی عبارت کیا ہے؟ جب وہ یہ سب امور صاف صحیح واضح انداز پر تحریر کردے تو اس کی اصل تحریر بھیجئے تب ان شاء اللہ تفصیل سے جواب لکھ دیا جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند