• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 168932

    عنوان: کیا ہم ”یا رسول اللہ“ یا” شیخ عبدالقادر جیلانی المدد“ کہہ سکتے ہیں؟

    سوال: کیا ہم ”یا رسول اللہ“ یا” شیخ عبدالقادر جیلانی المدد“ کہہ سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 168932

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 564-493/D=06/1440

    ”یارسول اللہ“ اس عقیدے سے کہنا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کی طرح ہر جگہ حاضر و ناظر ہیں، ہماری ہر پکار و فریاد کو سننے والے ہیں، حاجت روا ہیں جائز نہیں ہے اور مذکورہ عقیدے کے بغیر ”یا رسول اللہ“ کہنے کی گنجائش ہے لیکن چونکہ ایک جماعت حاضر و ناظر کے عقیدہ کے ساتھ اس جملے کو کہتی ہے لہٰذا احتراز کرنا ہی بہتر ہے۔ (فتاوی رحیمیہ: ۲/۱۰۸-۱۱۱، ط: دارالاشاعت پاکستان) ۔

    (۲) ”یاشیخ عبد القادر جیلانی المدد“ کہنا جائز نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند