• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 168563

    عنوان: جو یہ كہے كہ ’’میں شریعت كو نہیں مانتا‘‘ اس كا كیا حكم ہے؟

    سوال: اگر کوئی شادی شُدہ مرد/عورت یہ کہے کہ میں شریعت کو نہیں مانتا تو اُس کے بارے میں کیا حکم ہے ؟کیا اس طرح کے الفاظ سے شرعی اعتبار سے ازدواجی زندگی متاثر ہوتی ہے ؟

    جواب نمبر: 168563

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:478-415/sd=6/1440

     اگر کوئی مرد یا عورت توہین کے ارادے سے کہے کہ میں شریعت کو نہیں مانتا، تو بلا شبہہ اس سے ایمان سلب ہوجائے گا اور تجدید ایمان و نکاح ضروری ہوگا؛ البتہ اگریہ جملہ کسی کے جواب میں کہے ، تو اس میں یہ تاویل ہوسکتی ہے کہ تمہارے کہنے سے نہیں مانتا، ایسی صورت میں کفر کا حکم تو نہیں ہوگا، تاہم توبہ استغفار لازم ہوگا، حاصل یہ ہے کہ جو شخص یہ جملہ بولے ، اُس کی تفصیلات ، پوری گفتگو سیاق سباق کے ساتھ سامنے آنے کے بعد ہی تعیین کے ساتھ شرعی حکم لکھا جاسکتا ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند