• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 1367

    عنوان:

    حضرت مہدی کے ظہور سے متعلق قرآن یا حدیث میں کیا وارد ہوا ہے؟

    سوال:

    (۱) نبی مہدی کے زمین پر نزول کے سلسلے میں قرآن میں کیا آیا ہے؟ کیا اس موضوع سے متعلق قرآن میں کوئی آیت ہے؟ قرآن و حدیث کی روشنی میں نبی مہدی کی نشانیاں کیا ہیں؟

    (۲) کیا سنی مسلم لڑکی کسی مہدوی سے نکاح کرسکتی ہے؟

    جواب نمبر: 1367

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 883/ ب= 827/ب

     

    (1)  نبی مہدی نہیں، بلکہ امام مہدی کے بارے میں قرآنی آیات خاموش ہیں۔ البتہ احادیث میں ان کے حالات و علامات بیان کی گئی ہیں۔ وہ دجال کے زمانہ میں ظاہر ہوں گے اس سے پہلے نصاریٰ سے جنگ کرکے فتح یاب ہوں گے۔ ان کا نام محمد ہوگا۔ ان کے والد کانام عبد اللہ ہوگا۔ ان کی ماں کا نام آمنہ ہوگا۔ حضرت حسن رضی اللہ عنہ کی اولاد میں سے ہوں گے، ان کے آنے پر دنیا عدل و انصاف سے بھرجائے گی۔ امام مہدی مدینہ سے مکہ آئیں گے لوگ انھیں پہچان کر ان کے ہاتھ پر بیعت ہوں گے۔ اس وقت غیب سے آواز آئے گی کہ ھذا خلیفة اللہ المھدي فاستمعوا وأطیعوا اس سال جو رمضان ہوگا سورج اور چاند میں گرہن ہوگا۔ اس طرح کی متعدد نشانیاں آئی ہوئی ہیں۔

    (2) مہدوی فرقہ اپنے عقائد باطلہ کی وجہ سے دائرہٴ اسلام سے خارج ہے۔ اس کے ساتھ سنی مسلم لڑکی کا نکاح جائزنہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند