• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 176862

    عنوان: گھر بنانے کے لیے بینک سے قرض لینا ؟

    سوال: میں پشاور میں سرکاری ٹیچر ہوں ، اور میں گھر بنانے کے لیے بینک سے قرض لینا چاہتاہوں جو کہ مجھے انٹریسٹ کے ساتھ ماہانہ تنخواہ سے ادا کرنا ہوگا، میرے پاس کمانے یا گھر بنانے کی کوئی اور صورت نہیں ہے، کیا یہ جائز ہے؟

    جواب نمبر: 176862

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 569-439/B=06/1441

    جس طرح سود کا لینا شرعاً حرام ہے اسی طرح سود کا دینا بھی حرام ہے، مکان بنوانے کے لئے بینک لون لینے میں ماہانہ انٹریسٹ یعنی سود دینا ہوگا۔ اس لئے بینک سے قرض لینا شرعاً جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند