• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 176427

    عنوان: مكان خریدنے كے لیے بینك سے لون لینا؟

    سوال: میرے پانچ بچے ہیں شوہر رات کو نوکری کرتے ہیں اور بس اتنا کماتے ہیں کہ گھر چل جاتاہے، بچے جوان ہیں اور کالج اور اسکول میں پڑھ رہے ہیں ، ہم چھوٹے سے دو کمرے کے کرائے کے مکان میں رہتے ہیں، بچے بڑے ہوگئے ہیں ، ان کو بھی الگ جگہ چاہئے، بیٹے ، بیٹی اور ہم میاں بیوی ایک ساتھ ہی ہوتے ہیں ، ہم گھر لینا چاہتے ہیں ، لیکن بینک سے قرض کے لیے بغیر ہم نہیں لے سکتے، کیوں کہ انکم کم ہے اور بینک انٹریسٹ کے بغیر ہمیں لون نہیں دے گا، اب آپ بتائیں کہ ان حالات میں ہم بینک سے لون لے سکتے ہیں یا نہیں؟ شکریہ

    جواب نمبر: 176427

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 543-497/M=06/1441

    بینک سے لون لینے میں انٹریسٹ دینا پڑے گا اور حدیث میں سودی لین دین پر لعنت آئی ہے اس لیے بینک سے لون نہ لیں، مذکورہ حالات میں تھوڑا صبر و ہمت سے کام لیں ، بچے جوان ہو ہی گئے ہیں تو پڑھ لکھ کر وہ بھی کمانے لگیں گے تو ان کی کمائی سے مکان لینا آسان ہو جائے گا، شوہر کی کمائی سے بھی کچھ رقم بچا کر جمع کرنے کی کوشش کریں، اللہ تعالی سے دعا بھی کریں، ان شاء اللہ مکان کا نظم ہو جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند