• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 175398

    عنوان: سودی كاروبار والے كے یہاں كھانا پینا؟

    سوال: دس سال سے ہمارے والد اور ہماری پھوپھی کے درمیان بات چیت بند تھی الحمداللہ کل رات ہمارے مامو نے صلح کروادی لیکن لوگوں کا یہ کہناہے کہ پھوپھا کا سودری کاروبار ہے پر دوسرے پھوپھی اور پھوپھا لوگوں کا کہنا ہے کہ ایسا نہیں ہے ان کا پروپرٹی کا کام ہے۔ اب آپ بتائیں کہ ان کے گھر جانا اور ان کے گھر کا کھانا پینا کیسا اور کیا کیا جائے کہ آئندہ ایسے اختلافات نہ پیدا ہوں؟

    جواب نمبر: 175398

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 456-347/B=05/1441

    صورت مذکورہ میں جب پھوپھا، پھوپھی سودی کاروبار کا انکار کر رہے ہیں کہ ہمارا سودی کاروبار نہیں ہے بلکہ ہمارا پراپرٹی کا کام ہے تو پھر لوگوں کی بات کا اعتبار نہ ہوگا، صاحب معاملہ کی بات کا اعتبار ہوگا۔ لہٰذا ان کے گھر کا کھانا، ان کا ہدیہ قبول کرنا شرعاً جائز ہے۔ اگر تھوڑا بہت بالفرض سودی کاروبار بھی ہو تو یہ دیکھا جائے گا کہ ان کی آمدنی کا اکثر حصہ حلال ہے یا حرام۔ اگر آمدنی کا اکثر حصہ حلال ہے اور حرام کا حصہ کم ہے جب بھی ان کے یہاں کھانا پینا جائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند