• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 989

    عنوان: کیا ہم سنت کے بعد اجتماعی دعا مانگ سکتے ہیں؟

    سوال:

    کیا ہم سنت کے بعد اجتماعی دعا مانگ سکتے ہیں؟

    بریلوی حضرات مانگتے ہیں۔ لیکن میں نے ایک صاحب سے سنا ہے کہ سنت کے بعد دعا نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت نہیں۔

    جواب نمبر: 989

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى:  681/ج = 681/ج)

     

    سنتوں کے بعد اجتماعی دعا مانگنا نہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے اور نہ صحابہٴ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین سے اور نہ تابعین رحمہم اللہ سے؛ اس لیے دعاء کا یہ طریقہ بدعت ہے، اس سے اجتناب کرنا ضروری ہے، قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: من أحدث في أمرنا ہذا ما لیس منہ فھو رد رواہ البخاری (مسلم) وقال أیضا:? وشر الأمور محدثاتہھا وکل بدعة ضلالة رواہ مسلم (مشکوٰة شریف: ص۲۷)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند